ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ٹی ایم سی : پرویز قاسمجی صدر اور قیصر محتشم ہوئے نائب صدر منتخب

بھٹکل ٹی ایم سی : پرویز قاسمجی صدر اور قیصر محتشم ہوئے نائب صدر منتخب

Thu, 05 Nov 2020 13:02:15    S.O. News Service

بھٹکل،5؍نومبر(ایس او نیوز) بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر کا انتخاب آج صبح عمل میں آیا جس میں جناب پرویز قاسمجی صدر  اورجناب قیصر محتشم نائب صدر کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

خیال رہے کہ 23 رکنی ٹاؤن میونسپل کاونسل میں بھٹکل کے سماجی و فلاحی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی حمایت سے منتخب اراکین کی اکثریت ہے۔ اور چونکہ تنظیم کی طرف سے پرویزقاسمجی اور قیصر محتشم کے نام  مذکورہ عہدوں کے لئے تجویز ہوئے تھے،اس لئے ان دونوں کا بالترتیب صدر اور نائب صدر کے عہدے پر منتخب ہونا تقریباً یقینی تھا۔

آج بھٹکل تحصیلدار اور الیکٹورل  آفیسر روی چندرا کی موجودگی میں انتخابی عمل شروع ہوا تو ٹی ایم سی کے 23 میں سے 22اراکین موجود تھے۔ اور صدر کے لئے پرویز قاسمجی اور نائب صدر کے لئے قیصر محتشم کے علاوہ کسی کابھی نام پیش نہیں ہوا، جس کے بعد الیکٹورل آفیسر نے ان دونوں کی جیت کا اعلان کردیا۔


Share: